۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کے اسٹوڈیو اور اسپیکنگ ریسورسس سینٹر کا افتتاح

حوزہ/ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ہفتہ وار227 ویں پروگرام کے دوران آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کے اسٹوڈیو اور اسپیکنگ ریسورسز(ماخذ) سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ہفتہ وار227 ویں پروگرام کے دوران آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کے اسٹوڈیو اور اسپیکنگ ریسورسز(ماخذ) سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

اس پروگرام کا انعقاد حرم امام رضا علیہ السلام کی مرکزی لائبریری کے کانفرنس ہال میں کیا گیا جس میں آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے منتظمین،ماہرین اور معاونین نے شرکت فرمائی۔

اس پروگرام کے دوران آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے شعبہ منصوبہ بندی اور ورچوئل اسپیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب علی ضرابی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں پڑھنے کا شوق کم ہوتا جا رہا ہے اس لئے آستان قدس رضوی کتابوں کے مطالعہ کرنے کےکلچر کو فروغ دینے کے لئے راہ حل تلاش کر رہا ہے اوراس سلسلے میں آڈیو کتب کی تیاری ایک جاذب اور پُرکشش راہ حل ہے ۔

جناب ضرابی نے بتایا کہ آڈیوکتب مصنفین کے احساس کو سامعین تک پہنچا سکتی ہیں اس کے علاوہ آڈیو کتب سے پیسہ اور وقت کی بچت کے ساتھ سننے اور حفظ کرنے کی مہارت بہتر ہوتی ہے ، اس لئے آڈیو کتب کی تیار سے معاشرے میں کتابیں پڑھنے کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

کیوں کچھ افراد اصلاً کتاب پڑھنے کا حوصلہ نہیں رکھتے یہ افراد ممکن ہے ایک اچھی آڈیو بک سننے کے بعد خود کتاب کے مطالعہ کی طرف راغب ہوں۔

ماہانہ 600 آڈیوکتب کی تیاری

جناب ضرابی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری نے ایک ریکارڈنگ اسٹوڈیو قائم کیا ہے جس میں پیشہ ورانہ افراد کی ایک ٹیم کے ذریعہ آڈیو بکس کی ریکارڈنگ کا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال ہر ماہ 600 منٹ پر مشتمل آڈیو بکس تیار کی جا رہی ہیں۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پندرہ صفحات کو دس منٹ کی آڈیو بک میں تبدیل کرنے میں پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں جن میں اڑھائی گھنٹے ریکارڈنگ کرنے میں اورتقریبا تین گھنٹے اس کی ایڈیٹنگ کے عمل میں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 100عناوین پر مشتمل آڈیو کتب کو امام رضا(ع)، سیرت رضوی اور اہلبیت(ع) کے موضوع پر تیار کیا جا چکا ہے ۔

ریڈیو خراسان رضوی کے ساتھ خصوصی تعاون

جناب ضرابی نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری جو کہ ریڈیو خراسان رضوی کے تعاون سے ہر ہفتہ قیمتی کتابوں کے تعارف کے لئے ایک پروگرام منعقد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے دوسرے مرحلے میں آڈیو شو تیار کئے جائیں گے جو حتی آڈیو بک سے بھی زیادہ جاذب اور پُرکشش ہیں جنہیں فی الحال لائبریری کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ کوئی بھی پلیٹ فارم یا ٹکنالوجی مطبوعہ کتب کی جگہ نہیں لے سکتی ،یعنی کتاب پڑھنے سے جو لطف اور احساس انسان کو ملتا ہے وہ کسی اور ذرائع سے حاصل نہیں ہو سکتا۔

اس لئے اگر ہم آڈیو بکس تیار کر رہے ہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں مطبوعہ کتب کی جگہ دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس افتتاحی پروگرام کے دوران اس ڈیجیٹل لائبریری کے آڈیو خدمتگزاروں کے کاموں کو سراہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .